بیلہ میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ،ایک شخص جاں بحق 25 سے زائد افراد شدید جھلس کر زخمی
اوتھل(بلوچستان Voi نیوز ڈیسک - این این آئی۔ 19 دسمبر2022ء) بیلہ شہرکے پررونق علاقے چونگی منی بس اسٹاپ کے قریب گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ،ایک شخص موقع پر جھلس کر جاں بحق، 25 سے زائد افراد شدید جھلس کر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو بیلہ شہرکے پر رونق علاقے چونگی منی بس اسٹاپ کے قریب گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، 25 سے زائد افراد شدید جھلس گئے جنہیں کراچی ریفر کردیا گیا۔
شدید زخمیوں میں محمد یوسف ولد محمد یقعوب، غلام حسین ولد محمد ہارون، اکرم ولد اسلم، ممتاز ولد غلام رسول، عزیز اللہ ولد غوث بخش، رضوان ولد عبدالرحمان، برکت ولد محمد امین، جاوید ولد صالح محمد، محمد عمر ولد جمعہ خان ،غلام حسین ولد غلام حیدر، مراد ولد یار محمد، عبیداللہ ولد عبدالغفور، اسحاق ولد محمداسماعیل، مجید ولد یونس، مہیش ولد اوتن مل اور دیگر شامل ہیں۔
0 تبصرے