پی ٹی آئی مارچ میں کارکن کس کی گولی لگنےسے جاں بحق ہوا balochistan voi

پی ٹی آئی مارچ میں کارکن کس کی گولی لگنےسے جاں بحق ہوا، پولیس نے ملزم نوید اور سکیورٹی گارڈز کے اسلحے کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

Balochistan voi news desk




تفصیلات کےمطابق مقتول معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور گولیوں کا تجزیہ حقائق سامنے لائے گا، ملزم نوید کے بیان کے بعد تفتیش کے پہلو وسیع کردیے گئے ، ملزم نوید کے بیان کے بعد تفتیش دوسرے رخ پر بھی شروع ہوگئی، ملزم نوید کا اپنے نئےبیان میں کہا کہ مجھے پکڑنے والے ایک شخص کو کنٹینر سے آئی گولی لگی میں نے اسے گرتے دیکھا۔ 


کنٹینر سے مجھ پر فائرنگ بھی کی گئی جو ایک شخص اور درخت میں لگی ،گھر والوں کو بتا کر ایا تھا کہ ایک اہم کام کے سلسلے میں وزیر آباد جا رہا ہوں ،میں نے اپنی فیملی سے کہا کہ میرے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں،سعودی عرب اس لیے چھوڑا کہ اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا،میں نے اپنا ایک بیان اپنے موبائل میں بھی ریکارڈ کر رکھا ہے ۔


  ملزم نے انکشافات کئے کہ میرے موبائل میں عمران خان کی خلاف مذہب باتوں کا ریکارڈ موجود ہے،پولیس کا کہناتھا کہ ملزم کے بیانات پر مارچ کی پر تعینات گارڈز کا اسلحہ منگوایا گیا ہے، اسلحے ، گولیوں کے خول اور مقتول معظم کے جسم سے نکلنے والی گولی کا تجزیہ کرایا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے