پاکستان کے ہاتھوں سیمی فائنل میں ہار کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے دیا بڑا بیان Balochistan voi

پاکستان کے ہاتھوں سیمی فائنل 


پاکستان کے ہاتھوں سیمی فائنل میں ہار کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
PAK vs NZ T20 World cup 2022: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم طے ہوگئی ہے ۔ پاکستان نے سڈنی میں ہوئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا ۔
نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم طے ہوگئی ہے ۔ پاکستان نے سڈنی میں ہوئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا ۔ پاکستان کی ٹیم تیسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے ۔ پاکستان کو 153 رنز کا ہدف ملا تھا، جس کو اس نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت پانچ گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا ۔ بابر نے اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ نصف سنچری بنائی ۔
Balochistan voi
اس ہار سے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کافی مایوس نظر آئے ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں پاکستان سے ملی ہار کو لے کر کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، ہم نے بیچ میں ضرورت مومنٹم حاصل کیا تھا، ہمیں لگ رہا تھا کہ ہم نے اچھا ہدف دیا تھا، لیکن اس بات کو لے کر مایوس ہیں کہ ہم پاکستان کو اس جیت کیلئے جدوجہد نہیں کرا سکے ۔ ہمارے لئے اس ہار کو ہضم کرنا کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے ۔ ہماری فیلڈنگ آج ٹھیک تھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اور ڈسپلن ہونا چاہئے تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے