کوئٹہ سرینا ہوٹل میں نیشنل سکیورٹی کونسل کی ورکشاپ منعقد کی گئی balochistan voi

 کوئٹہ سرینا ہوٹل میں نیشنل سکیورٹی کونسل کی ورکشاپ منعقد کی گئی 

Balochistan voi

اسلام آباد سے آنے والے نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈیلیگیشن کو تنظیم الاعوان پاکستان کے سرپرست اعلی محمد خالد سلطان حق باھو اعوان صاحب نے روایتی اور بلوچستان کے ثقافتی انداز میں خوش آمدید کہا۔

Balochistan voi
 کوئٹہ ۔ سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان پاکستان صاحبزادہ سردار محمد خالد سلطان حق باھو اعوان جناب صاحبزادہ تیمور سلطان اور صدر تنظیم الاعوان بلوچستان حاجی محمد نوید اعوان ناہب صدر تنظیم الاعوان بلوچستان ملک کامران اعوان صاحب نے اسلام آباد سے آنے والے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے ڈیلیگیشن کے مہمانوں کا استقبال کیا اور بلوچستان کے روایتی بلوچی شال کے تحائف پیش کیے

  اس موقع پر صدر تنظیم الاعوان بلوچستان حاجی محمد نوید اعوان صاحب نے نیشنل سکیورٹی کونسل ورکشاپ کے ڈیلیگیشن سے خصوصی بات چیت میں بلوچستان میں رہنے والے اعوان قبیلے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ بلوچستان میں اعوان قبیلہ تقریبا 600 سال سے آباد ہے اور بلوچستان میں رہنے والے اعوان جس میں بلوچی براہوی اردو ہندکو سندھی اور پشتو بولنے والے اعوان شامل ہیں ڈیلیگیشن سے ملاقات کے دوران خالد سلطان حق باھو صاحب نے بلوچستان میں رہنے والے اعوان قبیلے کے بارے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا اعوان جس کے لفظی معنی مدد کے ہیں جس طرح ہم اعوان قبیلے نے ہمیشہ سے سادات اور سیدوں کی مدد کی اسی طرح انشاءاللہ ہم پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ پاکستان کے ہمراہ ہیں اور خصوصا بلوچستان میں بلوچ اور پٹھان بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ ان کے ساتھ ہیں اور بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام ہم سب آپس میں ایک ایسے تعلق میں بندھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہم بلوچستان میں رہنے والے سب کے سب بلوچستانی کہلاتے ہیں اور بلوچستان کی ان روایات نے ہم سب کو زندہ رکھا ہوا ہے اللہ بلوچستان کا حامی و ناصر ہو۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے