سینئر صحافی ارشد شریف اعوان کو اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا Balochistan voi
سینئر صحافی ارشد شریف اعوان کو اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
بلوچستانvoi ویب ڈیسک جمعرات 27 اکتوبر 2022
نماز جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے
تنظیم الاعوان پاکستان کی ایک بڑی تعداد ارشد شریف اعوان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئی ہر آنکھ اشک بار تھی۔
اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف اعوان شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔
نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی گئی۔
واضح رہے کہ ارشد شریف اعوان کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا
تبصرے