کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہفتہ کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا۔ اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔
دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا جو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب پھٹ گیا۔
"دھماکے کے چار زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا"، ڈاکٹر وسیم بیگ، ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ نے ب
ے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کچھ دیر پہلے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
0 تبصرے