وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی وارنٹ گرفتاری منسوخ

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری منسوخ

Balochistan voi

Balochistan voi

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپےکی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔


احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیر خزانہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

Balochistan voi

دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے، وہ اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔


ڈار کے وکیل کے مؤقف پر جج نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہوگئے تھے۔


بعد ازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے