انٹی کرپشن عملے نے رشوت لینے والے بروری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل balochistan voi

 انٹی کرپشن عملے نے رشوت لینے والے بروری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل



انٹی کرپشن عملے نے رشوت لینے والے بروری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے ڈرائیورسمیت ایجنٹ کو اسپنی روڈ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو لاکھ کی نقدی قبضے میں لے لی انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو مسلم باغ کے رہائشی محمد طاہر گزشتہ روز درخواست دی تھی کہ میرا بھائی علاج کیلئے بی ایم سی ہسپتال آیا تھا کو بروری تھانے کے اہلکاروں نے اٹھا لیا ہے اور رہائی کیلئے دو لاکھ روپے طلب کئے جا رہے ہیں جس پر ڈائریکٹر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن وحید بگٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز جو ڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بروری کاتھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد علی ٗ ایس ایچ او بروری کے ڈرائیور محمد ناصر اور ان کے ایک سہولت کار امیر جان کو دو لاکھ کی نقدی وصول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ذرائع نے بتایا کہ رشوت طلب کرنے والے مزید اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار