اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اسکالر شپ پر زیر تعلیBalochistan voi م بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباءکے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت اور پچاس فیصد متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات میں وزیراعظم میاںشہباز شریف اور گورنر پنجاب کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں طلباءکے پچاس فیصد اخراجات وفاقی حکومت اور پچاس فیصد متعلقہ یونیورسٹی کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اسکالر شپ پر زیر تعلیم بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباءکے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت اور پچاس فیصد متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات میں وزیراعظم میاںشہباز شریف اور گورنر پنجاب کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں طلباءکے پچاس فیصد اخراجات وفاقی حکومت اور پچاس فیصد متعلقہ یونیورسٹی کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گورنر پنجاب و چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلیغ الرحمن کی زیر صدارت گورنرہاﺅس پنجاب میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر، سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، سابق سینیٹر سردار یعقوب ناصر، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورڈاکٹر اختر، وفاقی سیکرٹری تعلیم، ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ودیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباءکو درپیش مسائل، انتظامی اور ہاسٹل کے امور زیر غور لائے گئے اور اہم فیصلے کئے گئے ۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہونےو الے فیصلوں کے تحت اور وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکالر شپ پر زیر تعلیم بلوچستان اور
سابقہ فاٹا کے طلباءسے کسی قسم کے بقایاجات وصول نہیں کریگی حکومت پاکستان ان طلباءکے تعلیمی اخراجات کے بقایاپچاس فیصد ادا کرئیگی جبکہ بقایا پچاس فیصد اخراجات یونیورسٹی اپنے وسائل سے برداشت کریگی ۔قبل ازیں گورنر پنجاب و چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس پنجاب میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت میں بلوچ پشتون طلباءکونسل کے عہدیداروں نے ملاقات کی ملاقات میں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروںمیں زیر تعلیم طلباءکو درپیش مسائل، انتظامی اور ہاسٹل کے امور زیر غور لائے گئے گورنر پنجاب نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائیں گے، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے طلباءسے وصول کی جانے والی فیس انہیں دوبارہ لوٹا دی جائیگی تاکہ طلباءپر پڑھنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ واضح رہے گزشتہ چھ ماہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اسکالرشپ پر زیر تعلیم بلوچ پشتون طلباءفیسوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سراپا احتجاج تھے اور گزشتہ کئی روز سے یونیورسٹی ہاسٹل میں الاٹمنٹ نہ دیئے جانے اور طلباءکو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاجاً سڑک پر بیٹھے شب وروز گزارہے تھے ،جس پر گزشتہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے انہوںنے منگل کے روز وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے انہیں طلباءکے مسائل سے آگاہ کیا اور بدھ کے روز گورنر پنجاب سے ملاقات اور اجلاس میں شرکت کرکے دو دن کے اندر اندر طلباءکے دیرینہ مطالبہ پورا کراتے ہوئے نوٹیفکیشن طلباءکے حوالے کردیا۔
0 تبصرے