آمنہ بی بی جن کی پڑھائی کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئیBalochistan voi

کوئٹہ کی 20 سالہ آمنہ بی بی جن کی پڑھائی کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی

Balochistanvoixe88.blogspot.com

Balochistan voi

میری بیٹی اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اس جائز خواہش

کو ماننے کے بجائے شوہر پہلے تشدد کا نشانہ بناتا رہا پھر گولی مار کر

اس کی جان تک لے لی۔

یہ الفاظ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے

رہائشی نور احمد کے ہیں جن کی بیٹی آمنہ بی بی کو ان کے شوہر نے

مبینہ طور پر ہلاک کر دیا۔

کوئٹہ کے امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جاوید

بزدار نے Balochistan voice 88.com کو بتایا کہ دو اکتوبر کی رات پیش آنے والے اس

واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ

302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے تاہم ملزم اس سے

قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا تھا۔

انھوں نے بلوچستان Voi کو بتایا کہ ملزم کے ماموں سے ابتدائی

تفتیش کی گئی جنھوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کو ان کے شوہر

نے ہی گولی ماری تھی جس سے ان کی ہلاکت ہوئی۔انہیں اس وقت

سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جب وہ نماز پڑھ رہی تھی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے