Pakistan vs Afghanistan Insulting the sacred flag of the motherland. A few reports

 *مادر وطن کے پرچم مقدس کی توہین۔۔۔۔ چند گزارشات* 

*توں سلامت وطن تاقیامت وطن*

 کچھ دنوں سے مسلسل ایسی وڈیوز گردش میں ہیں اور بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے بعض خود ہماری سرزمین کی ہیں جن میں کچھ نمک حرام پاکستان پر بھونکتے نظر آتے ہیں یا پرچم مادر وطن کی توہین کرتے نظر آتے ہیں حالنکہ ہر پرچم کی بنیاد کوئی نہ کوئی نظریہ ہوتا ہے بلخصوص پرچم  پر موجود مختلف علامات (سیمبلز) نشانات اپنے اندر مخصوص معانی و مطالب پوشیدہ رکھتے ہیں مثلاً بھارتی پرچم میں موجود پہیا ترقی کی علامت ہے امریکی پرچم پر موجود ستارے اسکی ریاستوں اور انکی تعداد کو ظاہر کرتے ہیں غرض جیسے ہر پرچم پر موجود نشانات و علامات اپنے اندر مخصوص پیغام و معانی پوشیدہ رکھتی ہیں بلکل اسی طرح پرچم وطن کے رنگ و علامات بھی مخصوص معانی و پیغامات کی حامل ہیں موجودہ وڈیوز پر مزید تبصرے سے قبل پرچم پاکستان پر موجود علامات اور اسکے رنگوں میں۔چھپے پیغامات سے آگھی حاصل کرنا ضروری ہے 

پرچم پاکستان دو رنگوں اور دو ہی علامات پر مشتمل ہے اول ہم اس پر موجود علامات کے متعلق بات کرتے ہیں

*1..* پرچم پر موجود پانچ کونوں والا تارہ اسلام کے پانچ بنیادی عقائد کو ظاہر کرتا ہے 

*2..* پرچم پاکستان پر موجود چاند کے نشان کی مخصوص بناوٹ ہے اس چاند کو *ہلال* کہا جاتا ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کی خاص علامت ہے آپ کو اچھی طرح ذہن نشین ہونا چاہیے کہ *اسلام اور عیسائیت* کی مشہور جنگیں جنہیں صلیبی جنگیں بھی کہا جاتا جن میں سلطان صلاح الدین ایوبی علیہ رحمہ نے عیسائیت کو شکست سے دوچار کرکے قبلہ اول کو خلیفہ دوم امام عدل سیدنا عمرفاروقؓ کے بعد دوسری دفع  عیسائیوں اور یہودیوں سے آزاد کروایا تھا کو بھی *صلیب اور ھلال* *(moon and cross)*  کی جنگیں کہا جاتا ہے غرض عرض یہ کرنا چاہتا ہوں کہ *ھلال* کا نشان مسلمانوں کی امتیازی علامت ہے 

*3...* اسکے بعد بات آجاتی ہے پرچم پاکستان کے رنگوں کی تو اسکے اندر موجود سفید رنگ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے اور کسی بھی مسلم اکثریتی ملک میں بسنے والی  اقلیتوں کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے 

*4...* پاکستان کے جھنڈے میں موجود سبز یا ہرا رنگ ملک میں بسنے والے مسلمانوں کی علامت ہے یہاں ایک بات خاص طور پر قابل لحاظ ہے کہ یوں تو دنیا بھر میں مسلم ممالک میں مسلمانوں کا نمائندہ یا امتیازی رنگ سبز یا ہرا ہی ہے لیکن پرچم پاکستان میں مسلمانوں کی نمائندگی  کے لیے بطور خاص سبز یا ہرے رنگ کے انتخاب کی وجہ اسکی *روضہ رسولﷺ* کے گمبند مبارک کے رنگ سے مماثلت ہے 

*۔۔۔۔۔۔* ان گزارشات کے بعد میں فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں کہ کیا کوئی شخص چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو کسی بھی ملک کا باشندہ ہو وہ ان باتوں سے واقفیت کے باجود پرچم پاکستان کی بے ادبی کرنے کے بعد خود کو مسلمان کہلانے کا حقدار رہ سکتا ہے۔۔۔؟ میرا غالب گمان ہے کہ ایسا کرنے والے اپنے عمل کی سنگینی سے ہرگز بھی واقف نہیں اور اگر وہ یہ تمام باتیں جاننے کے باجود ایسا کررہے ہیں تو پھر انہیں مسلمان کہلانے کا کوئی حق حاصل نہیں 

یہاں ایک اور امر کی جانب توجہ دلوانا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ جتنی بھی وڈیوز  گردش میں ہیں ان میں سے شاید ایک کا تعلق بھی افعانستان سے نہیں ہے کیونکہ ان وڈیوز میں موجود اشخاص آزادی سے قبل کے افعانی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں یہ بلکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی شخص آزادیٴ پاکستان سے قبل  برصغیر کے سرکاری دفاتر اور عمارات پر لہرایاجانے والا جھنڈا اٹھا کر خود کو پاکستان کا نمائندہ کہلانا شروع کردے تو کیا ہم اسکو پاکستانی تسلیم کرلیں گے۔۔۔؟ یقیناً وہ ہرگز پاکستان کا نمائندہ کہلانے کا حق دار نہیں ہے ان وڈیوذ میں نظر آنے والے تین رنگوں پر مشتمل پرچموں پر افعانستان بھر میں پابندی عائد ہے لہٰذا ان نامعلوم افراد کے عمل کو افعانی قوم کی پاکستان دشمنی سے تعبیر کرنا قطعاً بھی مناسب نہیں ہے افعانستان کی عوام پاکستان سے من حیث القوم محبت کرتی تھی ہے اور رہے گیاور اگر آزادی کے بعد کے افعانستان کے پاکستان پسند ہونے پر کسی کو کوئی شبہ ہے تو اس وقت کا بھارتی میڈیا کا رونا دوبارہ دیکھ لے جب افعان حریت پسندوں نے افعانستان کو غیرملکی قابضین اور انکے مقامی زرخریدوں سے آزاد کروایا اور ایک آزاد ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا 

*اسلام زندہ باد*

*پاکستان افعان دوستی پائندہ باد*


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے