Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjrani arrived at the World Health Organization
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر پہنچے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھاگون رتناماہیپالا نے چیئرمین سینیٹ کا خیرمقدم کیا اور بلوچستان کے متاثرہ اضلاع کے لیے ایمبولینسز، بائیک، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے مشینوں سمیت طبی سامان چیئرمین سینیٹ کے حوالے کیا۔
بلوچستان کے ضلع چاغی کے لیے خصوصی طور پر ایمبولینس اور موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو ضروری امداد فراہم کرنے پر ڈاکٹر پلیتھا کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب زدگان کے لیے ڈبلیو ایچ او کی کوششوں کو سراہا
تبصرے