Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کواسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

 پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کواسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا


پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کواسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا



شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کیا گیا


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔


 پی ٹی آئی  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹوئٹر بیان میں تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، اس دوران اسٹنٹ پر تشدد کیاگیا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما شہباز گلِ چار گھنٹے بعد رہا مراد سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔ انہوں  نے کہا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا ، عمران خان ریڈ لائن ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کو گرفتار نہیں، اغوا کیا گیا ہے۔  انہوں نے لکھا کہ یہ اغوا ہے گرفتاری نہیں۔ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور یہ سب ہمیں غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے