جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا

کویٹہ میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ 

دستی بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا تاہم ایس ایچ او سریاب سمیت دیگر پولیس اہلکار دستی بم حملے میں محفوظ رہے—

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سریاب عجب خان ایریگیشن کالونی کے قریب گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جو   پولیس موبائل کے قریب سڑک پر گر کر پھٹ گیا

جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم پھینکا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ کے وقت ایس ایچ او سریاب بھی گاڑی کے اندر تھے۔ تاہم ایس ایچ او حملے میں محفوظ رہے۔ حملہ آور موقع سے بغیر کسی نقصان کے فرار ہو گئے۔ ھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا 

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے سریاب روڈ کے قریب دستی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار