بھارت کا سفارتی حملہ: پاکستانی ناظم الامور سمیت عملہ ناپسندیدہ قرار

Ticker

8/recent/ticker-posts

بھارت کا سفارتی حملہ: پاکستانی ناظم الامور سمیت عملہ ناپسندیدہ قرار

بھارت کا سخت اقدام: پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم



تاریخ: 25 اپریل، 2025
ترمیم: ملک شعیب علی اعوان


بھارت کا سخت اقدام: پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد سخت سفارتی اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستانی ناظم الامور اور دیگر مشیروں کو "ناپسندیدہ شخصیات" قرار دے کر ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بھارت نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کئی سخت اقدامات کیے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات گئے طلب کر کے باقاعدہ نوٹس حوالے کیا۔ اس نوٹس میں انہیں اور دیگر دفاعی، بحری، فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 7 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے اور تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق، بھارت میں موجود پاکستانیوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں، اور سارک ویزہ استثنیٰ سکیم کے تحت جاری شدہ ویزے بھی منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔


علاوہ ازیں، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ بھی محدود کیا جا رہا ہے، جسے یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 افراد تک محدود کیا جائے گا۔

مزید خبریں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی مکمل رپورٹ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے