وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
28May2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آج کوئٹہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ شہداء کے لواحقین کو معاوضے کی رقم کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔
0 تبصرے