نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے،خواہش ہے کہ ہتھیار اٹھانے والے مین سٹریم کا حصہ بنیں،سرفراز بگٹی کی میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ بلوچستان VOI ۔01 مارچ2024 ئ) بلوچستان اسمبلی کے سپیکرعبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے،سرفراز بگٹی کل وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے آج سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کیا تھا۔سابق صدرمملکت آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سرفرازبگٹی کے نام کی منظوری دی تھی۔سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی کروانے کا ٹائم آج شام 5 بجے تک تھا
0 تبصرے