Balochistan voi اسرائیل نے غزہ پر ایک چوتھائی ایٹم بم کے برابر بمباری کی
ایک چوتھائی کے برابرتوپ خانے کے حملوں نے اسے جہنم کے گڑھے میں تبدیل کر دیا جہاں انتہائی پیچیدہ انسانی حالات
میں موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورت پانی تک بند کردیا گیا ہے
یورو- میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے اسرائیلی جارحیت کے آٹھویں دن ہر گھنٹے میں کم از کم 14 فلسطینیوں کی ہلاکت کے دستاویز درج کیے، جس میں اب تک اس پٹی پر 6000 سے زیادہ بم گرائے جا چکے ہیں۔ یہ بم ایک ایٹم بم کے ایک چوتھائی کے برابر ہیںجنگوں میں ایٹمی بم کا استعمال سب سے پہلے امریکا نے کیا اور 13ٹن کے ایٹمی بم والے امریکی طیارے نے 6 اگست 1945 کو جاپان کے شہر ہیروشیما پر حملہ کیا جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے حملوں میں 2,650 رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور تقریباً 70,000 رہائشی یونٹس کو شدید اور جزوی طور پر نقصان پہنچا، جبکہ 65 سرکاری ہیڈکوارٹر تباہ ہوئے۔
قابض فوج کے حملوں کم از کم 71 سکولوں کو تباہ کر دیا، 145 صنعتی تنصیبات اور 61 میڈیا ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا، قابض فوج کے حملوں کم از کم 71 سکولوں کو تباہ کر دیا، 145 صنعتی تنصیبات اور 61 میڈیا ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا، 18 مساجد کو شہید کیا گیا۔ محفوظ ہیں مساجد کو شہید کردیا
آبزرویٹری نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے فضائی اور توپخانے کے حملے تیز کردیے ہیں۔ اس سے میں تمام رہائشی محلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ کم از کم 82 خاندانوں کو اجتماعی طور پر شہید کیا گیا ہے
لندن میں ہزاروں افراد نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اور نہتے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔
رپورٹ کے مطابق بی بی سی نیوز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب جمع ہونے والے شرکاء نے برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم رشی سونک کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔
واضح رہے کہ لندن پولیس نے شرکاء کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اسرائیل مخالف ریلی نکالی گئی تو شرکا کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کو آزاد کرو قتل عام بند کرو اور اسرائیل پر پابند ی عاید کرو کے نعرے درج تھے۔
فرینڈز آف الاقصیٰ مہم کے چیئرمین اسماعیل پٹیل نے مظاہرے میں میڈیا کو بتایا، میرے خیال میں صرف برطانیہ میں ہی نہیں، دنیا بھر کے تمام لوگوں کو کھڑا ہونا چاہیے اور اسرائیل کے پاگل پن کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جن میں اسرائیلی فضائی بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔
کوئٹہ میں بلوچستان ڈیولپمنٹ فورم انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور تنظیم الاعوان بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
کوئٹہ میں ( Balochistan voi) کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ڈیویلپمنٹ فورم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور تنظیم الاعوان بلوچستان کے زہر اہتمام فلسطین کے ساتھ اظہار یکجیتی کے لیے ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی ایف کے چیئرمین جانان خان اچکزئی نے کہا مسلم امہ کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے مسلم حکمرانوں کو جلد از جلد گول میز کانفرنس بلا کر اسرائیل کی بربریت کے خلاف موثر کاروائی کرنی چاہیے۔ملک شعیب علی اعوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا 57 ملکوں کی 52 لاکھ افواج کا کیا فائدہ کے ہم اپنے حق کی اواز بھی بلند نہ کر پائیں اور جس بنیاد پر اسلامی مملکت قائم کی گئی کیا اس کی بنیاد خاموشی تھی.
انہوں نے کہا پاکستان کے پرائم منسٹر وزیر خارجہ اور ایک عام پاکستانی میں کچھ فرق ہوتا ہے مگر وہ فرق اب واضح نہیں کیونکہ ایک عام شہری بھی ٹویٹ کر کے فیس بک پر پوسٹ کر کے اور اس طرح احتجاج کر کے فلسطین اور بیت المقدس سے اپنی محبت کا اظہار اور بیان دے رہا ہے جبکہ پاکستان کے حکمران بھی ٹویٹ پر بیانات دے رہے ہیں تو یہ ٹویٹ تو ہر عام شہری کر سکتا ہے وزیراعظم وزیر خارجہ وزیر داخلہ کیا ان کا کام ٹویٹ کرنا ہے خدارا جس کام کے لیے اپ چنے گئے ہیں اس کام کو کریں آپ سے یہی درخواست ہے یہ ٹویٹ وغیرہ اور یہ احتجاج ہم عام شہریوں کے لیے رہنے دیں اپ کو موثر جواب دینا ہوگا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید قیوم اغا جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ ملک سعید اعوان چیئرمین تنظیم الاعوان ملک حمید اعوان صدر تنظیم الاوان ارباب اورنگزیب کاسی کلیم اللہ دعویٰ کاشف حیدری
امان اللہ ہزارہ ملک جاوید اعوان حاجی عبدالوہاب نے کہا فلسطینی مسلمانوں پر جاری اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ ظلم اور جبر پر اقوام عالم بالخصوص اسلامی ممالک کے نام نہاد حکمرانوں کی خاموشی ایک بزدلانہ فعل ہے اسلامی ممالک کو فلسطین کے مسلمانوں کی اواز سننی ہوگی۔اور اگر یہ اواز نہ سنی گئی تو اس کے خطرناک نتائج ہم سب کو بھگتنے پڑیں گے۔فلسطین کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کے مسلمان اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں فلسطین قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں
پشاور میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد۔
پاکستان تحریک انصاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے پشاور پولیس نے بغیر اجازت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلوس نکالنے پر قانونی کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے قائدین سے جلوس کے لیے ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری عاصم خان نے Balochistan voi نیوز کو بتایا کہ کارکنان پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر پر امن طور پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
0 تبصرے