نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے لاہور آنے کیلئے ٹرین پر سوار ہونے والا کارکن دوران سفر انتقال کر گیا
3 گھنٹے قبل
کراچی (balochistanvoi )کراچی سے جانے والے ٹرین کے قافلے ’کاروان نواز شریف‘ میں سوار ایک لیگی کارکن انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔لیگی رہنما محمد زبیر کے مطابق کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس آئیں گے جہاں وہ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
0 تبصرے