بلوچستان کے ضلع خضدار میں مینگل قبیلے کے دو گروہوں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن بلوچستان وائس
بلوچستان کے ضلع خضدار میں مینگل قبیلے کے دو گروہوں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن بلوچستان کے ضلع خضدار میں مینگل قبیلے کے دو گروہوں کے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہونے کے باعث اس علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیر کے روز قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی اپیل پر بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال بھی کی گئی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر شہروں کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ متاثر ہوا کیونکہ مظاہرین نے صوبے کی بیشتر بڑی شاہراؤں پر دھرنا دے رکھا تھا۔ ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں صورتحال سابق صدر پرویز مشرف کے دور سے ہی کشیدہ ہے لیکن اس کشیدگی میں حالیہ اضافہ جون کے دوسرے ہفتے میں اس وقت ہوا جب مینگل قبیلے کے دو حریف گروہ ایک دوسرے پر اپنے کارکنوں کی مبینہ جبری گمشدگی، قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین الزامات عائد ک رنے کے تناظر میں بڑی تعداد میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہونا شروع ہو گئے۔ یہ تنازع سردار اختر مینگل اور شفیق الرحمان مینگل کے مابین بہت عرصے سے چلا آ رہا ہے بلوچست...