خاتون صحافی شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ
2 مسلح افراد کا گھر میں گھس کر ملازمین پر تشدد، خاتون صحافی گھر پر نہیں تھیں
اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف خاتون صحافی اور اینکر شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 2 تھی، حملے کے وقت شفا یوسفزئی گھر پر موجود نہیں تھیں۔ مسلح افراد نے خاتون صحافی کے گھر میں گھس کر ملازمین کو ہراساں کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملک کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
0 تبصرے