Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

عاشرعظیم مشکل میں پھنس گئے Balochistan voi

 عاشرعظیم مشکل میں پھنس گئے

Balochistan voi news desk

جہاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرینڈو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد حملے کی مذمت کرنے والے غیر ملکی رہنمائوں میں پیش پیش تھے وہیں ان کے ملک سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نژاد اہم شخص نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کھلے عام پاکستان میں ہونیوالے مظاہروںکو طاقت سے کچلنے کامشورہ دیا ہے.

ماضی میں پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ سینٹر کے لیے کامیاب ڈرامہ سیریل” دھواں” لکھنے والے مصنف و فنکار عاشر عظیم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ” پاکستان کی فوج کو ملک میں جاری تحریک انصاف کے احتجاج کو بزور قوت کچل دینا چاہئے چاہے اس کے لیے اسے ہزاروں افراد کو مارنا ہی کیوں نہ پڑے ”ان کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی اور پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے ۔سوشل میڈیا صارفین ان کے بیان کی مذمت ہی نہیں کر رہے بلکہ ہزاروں افراد کینیڈین کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کھلے عام قتل وغارت گری کی ترغیب دینے کی پاداش میں عاشر عظیم کے خلاف کارروائی کریں دوسری جانب کینیڈا میں ان کے خلاف ایک آئن لائن پٹیشن پر لوگوں کے دستخط لینے کی مہم بھی شروع کر دی گئی جوعاشر عظیم کے خلاف کارروائی کے لیے کینیڈین حکام کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عاشر عظیم پاکستانی فلم ” مالک”بھی بنا چکے ہیں ۔اپنے مشہور ڈرامے دھواں کے بعد وہ کینیڈا جا بسے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے