سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو غیر برطانوی مسلمان ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونین کی صدارت چھوڑنے کیلئے دھمکیاں ملنے کا انکشاف
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں زندہ بچ جانے والا طالب علم احمد نواز ان دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں زیرتعلیم ہے جہاں اس کے ساتھ غیربرطانوی مسلمان ہونے کے سبب ایسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ احمد نواز کو دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے ذریعے آکسفورڈ یونین کے صدر کے عہدے سے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا
رپورٹ کے مطابق 21سالہ احمد نواز دوسرا پاکستانی شہری تھا جو آکسفورڈ یونین کا صدر بنا۔ انہوں نے جون میں صدارت سنبھالی ، جس کے بعد سے انہیں دھمکیاں ملنی شروع ہوئیں اور بلیک میلنگ کا ایک سلسلہ شروع ہوا، جس نے انہیں صدارت سے الگ ہونے پر مجبور کر دیا۔
0 تبصرے