ترقیاتی کام عوام کاحق ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، ان تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں
سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام عوام کاحق ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، عوام کاحق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں تمام پسماندہ علاقوں کیلئے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی،بجلی،سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہیں اسلئے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکیمیں متعارف کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواکلی مین عبدالخالق روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تعمیرات و متعلقہ حکام سمیت علاقہ عمائدین اور پارٹی ورکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور دل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور بحیثیت ایک بلوچستانی عوام کی مشکلات کے حوالے سے پوری طرح آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کرنبھانے کی بھر پور کوششیں کر رہا ہوں۔سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔ کلی خیزی میں عوام جو کچرے سے بے حد تنگ آ چکی تھی منظور خان کاکڑ نے اپنی کمیٹی کے ہمراہ دربار کلی خیزی میں جو کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے جو کہ 12سال سے لوگوں کی مشکلات کا باعث بن رہے تھے
12 سال کے بعد لوگوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوا دربار کلی خیزی کہ عوام نے منظور خان کاکڑ کے اس عمل کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔اسی طرح نواکلی کی عوام نے سینیٹر منظور خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینیٹر ہونے کے باوجود اپنے نواکلی کا نقشہ چینج کر کے رکھ دیا اور جس طرح آپ نے سیلاب زدگان کی مدد کی بلوچستان میں اور کوئی اس طرح کی مثال نہیں ملتی۔نواکلی کی پوری عوام آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔.
0 تبصرے