دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی مناسبت سے سی ویو پر ایئرشو کا انعقاد
،سی 130طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کے تسلسل میں نشان پاکستان سی ویو نشان پاکستان پر جمعرات کی شام ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، پاکستان نیوی میرینز کی جانب سے اسپیشل گن ڈرل کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،جس کے دوران پیشہ ورانہ مظٓاہرہ پیش کرنے والے میرینز نے بھاری بھرکم ہتھیاروں کومختلف زاویوں کے دوران انتہائی برق رفتاری سے ساتھ موجود دیگرمیرینز کو منتقل کیا جبکہ ایک موقع پربیک وقت دوگنزکو دائرے کی شکل میں مہارت سے گھمانے کا مظاہرہ بھی کیا،جس کو حاضرین کی جانب بڑی پذیرائی ملی۔
پا ک بحریہ کے میرینز اور اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خصوصی مظاہرے کے دوران پیشہ ورانہ تربیت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈیمو ،فلائی پاسٹ ،ٹرائی سروسز اسٹیٹک اور فری فال پیر اجمپ ،بیچ اسالٹ سمیت دیگر مظاہرے بھی دکھائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تھے جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبھی ائیرشو میں شرکت کی۔
تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں بری ،بحری اور فضائی اثاثوں سی کنگ ،زولو بوٹس ،اسپیڈ بوٹس اور ہورکرافٹ نے حصہ لیا ،مظاہرے کے دوران کمانڈوز سی کنگ ہیلی کاپٹرز سے رسوں کی مدد سے ساحل پر اترے
کے سی کنگ،زولونائنراورایلوٹ ہیلی کاپٹرز نے پیشہ ورانہ صلاحیت ،سی 130طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کے تسلسل میں نشان پاکستان سی ویو نشان پاکستان پر جمعرات کی شام ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، پاکستان نیوی میرینز کی جانب سے اسپیشل گن ڈرل کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،جس کے دوران پیشہ ورانہ مظٓاہرہ پیش کرنے والے میرینز نے بھاری بھرکم ہتھیاروں کومختلف زاویوں کے دوران انتہائی برق رفتاری سے ساتھ موجود دیگرمیرینز کو منتقل کیا جبکہ ایک موقع پربیک وقت دوگنزکو دائرے کی شکل میں مہارت سے گھمانے کا مظاہرہ بھی کیا،جس کو حاضرین کی جانب بڑی پذیرائی ملی۔
اس معلومات کو بھی پڑھیں
0 تبصرے