کوئٹہ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے حاجی محمد حسن بادیزئی عرف پہلوان قصاب کا قاتل گرفتار.
تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی کوئٹہ صاحب کے زیر ہدایات اور ایس پی صدر سرکل کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او صدر شوکت جدون صاحب ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اجمل صاحب ایس ائی او خروٹ آباد محمد عباس نے پولیس تھانہ خروٹ آباد کے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص محمد حسن پہلوان کے قاتل کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈھونڈ نکالا ملزم سیدالرحمان مقتول کا اپنا بیٹا نکلا جس نے بدوران تفتیش جرم کرنے کا اعتراف بھی کیا جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برامد کرلیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.
0 تبصرے