Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

نوجوان طالب علم جاں بحق اور تین زخمی ہوگئےbalochistan voi

Balochistan voi news desk

نوجوان طالب علم جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔



LORALAI: A young student was killed and another three students got injured

لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیر کے روز فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان طالب علم جاں بحق 

ہمارے نامہ نگار سے:

لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیر کے روز فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان طالب علم جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لورالائی کے علاقے کوہاڑ ڈیم میں پیش آیا۔ طلباء کا تعلق لورالائی یونیورسٹی سے ہے۔

جاں بحق طالب علم کی شناخت اسرار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا گیا تھا۔

زخمی طلباء کو طبی امداد کے لیے لورالائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے ہسپتال پہنچ کر حملے کی شدید مذمت کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے