Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں   پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی Balochistan Voi


پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 مئی کو سمری فنانس ڈویژن کو بھیجے گا۔

اسلام آباد: یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کسی بھی تبدیلی کے حوالے سے اگلے دو دن اہم ہیں کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اپنی سمری 31 مئی کو فنانس ڈویژن کو بھجوائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اگر منظوری مل جاتی ہے تو یہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسری کمی ہوگی۔

رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 788 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔
اس وقت پٹرول 273.10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 274.08 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 دن بعد نظر ثانی کی جاتی ہے اور انہیں تیل کی عالمی قیمتوں کے رجحان اور روپے کی ڈالر کے ساتھ شرح مبادلہ کے مطابق کیا جاتا ہے۔ پاکستانی روپیہ حال ہی میں مستحکم رہا ہے۔

پاکستان کی تیل کی ضروریات کا تقریباً 85 فیصد درآمد کیا جاتا ہے، اور ملک ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے اور آسمان چھوتی مہنگائی سے نبرد آزما ہے، جو اپریل میں سال بہ سال 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے