نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار
متاثرہ خاندان کی درخواست پر ویمن پولیس اسٹیشن ریس کورس نے دونوں خواتین کو گرفتار کیا،خواتین گھروں میں کام کرنے کے بہانے لڑکیوں کی ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتی تھیں،پولیسلاہور(Balochistan Voi تازہ ترین۔30مئی 2024 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اہل خانہ کی نازیباویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے والی 2 گھریلو خواتین ملازم کو گرفتار کر لیا گیا،متاثرہ خاندان کی درخواست پر ویمن پولیس اسٹیشن ریس کورس نے دونوں خواتین کو گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں خواتین گھروں میں کام کرنے کے بہانے مالکان کی ویڈیوزبناتی تھیں۔
دونوں خواتین لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر اہل خانہ کو بلیک میل کرتی تھیں اور انہیں ہراساں کیاجاتاتھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے درجنوں ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں دونوں خواتین میں عروج فاطمہ اورجمیلہ بی بی شامل ہیں۔دونوں خواتین کو گھریلو ملازمہ فراہم کرنے والی ایجنسی کے ذریعے رکھا گیا تھا اور ایجنسی کامالک فرار ہے جس کی گرفتاری کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاتھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کر کے جہلم سے تعلق رکھنے والے ملزم لاریب رسول کو گرفتار کیاگیا تھا جس نے مبینہ طور پر ورغلا کر خاتون کی نازیبا غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی اور پھر متاثرہ کو ہراساں کیاتھا۔

ملزم نے مطالبہ پورا نہ ریکارڈ کردہ ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجی تھیں۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاو¿نٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیاتھا۔ جبکہ قبضے میں لئے گئے ملزم کے موبائل کو فرانزک کیلئے بھجوا یا گیاتھا۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاتھا۔
0 تبصرے