Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لئے قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا-
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

 دہشت گردی،  جرائم کے خاتمے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیا جاررہا ہے 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلوچستان کی ترقی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ، دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوشیش تیز کرنے کی ضرورت ہے،

  وزیر اعلٰی نے صدر مملکت  کی بلوچستان پر خصوصی توجہ اور دوروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے بارہا دوروں سے بلوچستان کے عوام کو اپنائیت کا احساس ہوررہا ہے ان کی بلوچستان اور یہاں کے عوام سے محبت کو اہلیان بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، 

 وزیر اعلٰی بلوچستان نے صوبے کی ترقی کے لئے مرتب کردہ حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فروغ تعلیم کے لئے بینظیر بھٹو اسکالرشپ کا تاریخی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو تعلیمی ترقی کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں ،

 میر سرفراز بگٹی نے آگاہ کیا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے طبی شعبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں،

  صوبائی بجٹ میں بھی تعلیم و صحت کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کئے جاررہے ہیں، 

صوبائی حکومت نے آئندہ دو سالوں کے دوران تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس کے علاوہ بیروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کرکے کاروبار کے لیے موزوں معاونت فراہم کریں گے میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو بتایا کہ گوادر کے ماہی گیروں کی بہبود کیلئے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں

 پاک ایران بارڈر پر زائرین کی سیکورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں،

  وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوام نے منتخب صوبائی حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اس پر پورا اترنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنمائی میں صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی، 

صدر مملکت کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو،  گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج،  رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،  انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے