Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

 وزیر داخلہ بلوچستان ضيا لانگو نے کہا ہے کہ گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

BALOCHISTAN VOI

لزمان کا کہنا ہے کہ ان کو آرڈر ملا تھا کہ پنجاب سے آنے والے مزدوروں کو قتل کرنا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے صوبے کے دیگر اعلی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھا کہ ہم نے سی ٹی ڈی سمیت اپنے تمام اداروں کو کہا کہ اس چیز کو سکتے کہ ہمارے غریب شہری ہر دن دہشت گردوں کا شکار بنیں، ہم نے ان کو سخت احکامات دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں سی ٹی ڈی سمیت تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے کوشش کر کے حکومت کے احکامات کو نبھایا اور گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو ہم نے پکڑ لیا ہے اور ان کے بیانات سے پتا چلتا ہے کہ ان کو آرڈر دیے گئے تھے اور ان سے بندوقیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ نہ کسی ادارے کے ہیں اور نہ یہ کسی کے لیے کام کرتے ہیں، ہمیں کہا گیا ہے کہ یہاں جو بھی  مزدور آتا ہے اس کو قتل کرنا ہے۔ 
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اپنے عوام کو کہنا چاہتے کہ اب پاکستان کو بنانے کا وقت آ گیا ہے، ہمارے لوگوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے، ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ یہ ہمارے حقوق کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ یہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کرنے اور ملک کو دشمن قوتوں کے مطابق چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی اگر ہم سختی کرتے ہیں تو اس کے پیچھے بھی یہی عناصر ہوتے ہیں جن کی روک تھام اور زندگی کے لیے ہم یہ سب چیزیں کرتے ہیں، ابھی وزیر اعلیٰ اور بلوچستان حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ یہ دہشت گرد لوگ ہیں جن کا حقوق سے کچھ لینا دینا نہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے