Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستانی طلبہ پر تشدد کے واقعات پر مذاکرے کی ضرورت ہے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

 سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے جماعت اسلامی کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،

نوابزادہ حاجی لشکری خان ریسانی

ملک اور صوبے کے مجموعی سیاسی صورتحال سے تبادلہ خیال کیا، بدھ کے روز سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سراوان ہاﺅس میں جماعت اسلامی کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی، ڈاکٹر عطاءالرحمن پر مشتمل وفد نے ملاقات کی،

 اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،میر سخی رئیسانی ، سابق صوبائی وزیر میر محمد اسماعیل گجر ودیگر بھی موجود تھے،

 ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماﺅں کے درمیان ملک اور صوبے کے مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباءپر تشدد کے واقعات اور درپیش مسائل کے حوالے سے لیاقت بلوچ سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ طے پایا کہ جب بھی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی لاہور کا دورہ کریں گے تو اس مسئلہ پر باقاعدہ طور پر ایک مزاکرا کیا جائیگا

 جس میں ان مسائل کے خاتمے کی کوشش کی جائیگی تاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباءپرامن اور سکون کے ماحول میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔کیونکہ پڑے گا بلوچستان تو بڑھے گا بلوچستان۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے