Home
Video Doc
privacy-policy
Contact Us
About-us
disclaimer
ہوم
JUI
مولانا فضل الرحمان نے کہا یہ آپریشن عزم استحکام نہیں آپریشن عدم استحکام ہے
مولانا فضل الرحمان نے کہا یہ آپریشن عزم استحکام نہیں آپریشن عدم استحکام ہے
Balochistan voi
پیر, جون 24, 2024
جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے
اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپ بالادستی کوختم کرنا ہوگا، یہ آپریشن عزم استحکام نہیں ، آپریشن عدم استحکام ہے
کوئٹہ(Balochistan voi)جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ،
اصغر اچکزئی ، خوشحال خان کاکڑ، عبد الخالق ہزارہ سے ملاقات کے بعد کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی کو ختم کرنا ہوگا، یہ آپریشن عزم استحکام نہیں بلکہ آپریشن عدم استحکام ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جس شناختی کارڈ کی بنیاد پر آرمی چیف پاکستانی ہے اسی بنیاد پر میں بھی پاکستانی ہوں، ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں،
لیکن ایک طبقہ سمجھے کہ اس نے حاکم اور باقی سب نے غلام رہنا ہے، واضح کرنا چاہتے ہیں ہمارے قبیلوں کی یہ قسم نہیں، ہماری 300 سالہ تاریخ غلامی کے خلاف جنگ لڑنے کی ہے، انگریزوں کیخلاف 50 ہزار سے زائد مجاہدین نے قربانیاں دی، کیا پاکستان جرنیلوں کی غلامی کےلیے حاصل کیا گیا تھا اور جانوروں کی طرح وہ ہمیں ہانکیں گے، ایسا کبھی نہیں ہوگا؟سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں ریاستی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے،
خیبرپختونخوا میں سورج غروب ہوتے ہی پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے، ملک کے چپے چپے پر فوج اور پولیس موجود ہے، کیوں بے بس ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کیا ہے؟ جب تحصیل لیول پر ہوتی ہے تو وہاں میجر بیٹھتا ہے، ضلعی سطح پر کرنل بیٹھتا ہے، صوبے کی سطح پر کور کمانڈر اور جب وفاق کی سطح پر آرمی چیف
بیٹھتا ہے، جب کسی اجلاس میں وردی والا ہوگا تو فیصلہ وہ کرے گا یا باقی لوگ کریں گے؟
JUI
molana
molana fazalurrahman
new-operation
Operation
operation-instability
stability
ایک تبصرہ شائع کریں
0 تبصرے
Social Plugin
Most Popular
اعوان قبیلے کا سروے فارم
جمعہ, اکتوبر 21, 2022
مائرہ خان نے تازہ ترین پوڈ کاسٹ میں تماشا گھر ریئلٹی شو کو بے نقاب کیا balochistan voi
جمعرات, اکتوبر 20, 2022
عمران خان: پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا گیا BALOCHISTANVOI
ہفتہ, اکتوبر 22, 2022
کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی
جمعرات, جولائی 11, 2024
Most Popular
بلوچستان اب ریاست کی گرفت سے نکل چکا ہے
جمعرات, ستمبر 26, 2024
بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی سیکیورٹی فورسز اور حکومت مل کر لڑیں گے
بدھ, نومبر 13, 2024
پاکستان نے طاقتور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون میں ترمیم کی ہے
منگل, نومبر 05, 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی معاہدے میں کہا گیا کہ گوادر کی میرین ڈرائیو پر جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد صوبے بھر میں دیگر تمام دھرنے بھی ختم کر دیے جائیں گے
ہفتہ, اگست 03, 2024
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات
بدھ, اگست 28, 2024
Nawabzada Haji Mir Lashkari Raisani بلوچستان گرینڈ الائنس
ہفتہ, جنوری 13, 2024
Contact form
0 تبصرے