حب: دوبارہ گنتی پر تنازع فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔
بلوچستان کے ضلع حب میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حب میں سوک سینٹر کے باہرفائرنگ سے جاں بحق، ہونے والوں کی تعداد 2 جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔
0 تبصرے